ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / حجاب معاملہ؛ اقلیتوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف بنگلور میں سنیچر کوہوگا انوکھا احتجاج

حجاب معاملہ؛ اقلیتوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف بنگلور میں سنیچر کوہوگا انوکھا احتجاج

Fri, 11 Feb 2022 20:37:15    S.O. News Service

بنگلورو :11؍ فروری (ایس اؤ نیوز) پچھلے چند ماہ سے ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ہورہی نا انصافیوں کے خلاف بنگلور کے  موریا سرکل پر سنیچر 12 فروری کو ایک انوکھا احتجاج منعقد کیا گیا ہے جس میں موم بتی کی شمع روشن کرتے ہوئے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع بنگلور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہوتوا کرناٹک نامی تنظیم کے ذمہ داران نے دی ہے

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پچھلے چند ماہ سے کرناٹک میں نفرت آمیز بیانات، نفرت پر مبنی جرائم اور فسادات میں بہت بھیانک سطح پر اضافہ ہواہے۔ یہ حملے زیادہ تر مسلمانوں اور عیسائیوں پر ہوئے ہیں۔ اب نئے طورپر تعلیمی ادارے ہنگاموں کا مرکز بنے ہوئےہیں۔ اپنے دین کے مطابق حجاب پہننے والی مسلم طالبات کے خلاف اچانک پرتشدد طریقے سے مخالفت کی جارہی ہے۔ متعلقہ تنظیمیں کرناٹک کی ملی جلی مختلف النوع تہذیب کو برباد کرنےپر تلے ہوئی ہیں۔

بنگلورو میں انصاف ، بھائی چارگی اور اتحاد کے لئے  ایک فورم ’’بہو توا کرناٹکا‘‘نامی ادارے نے ریاست کے حالات کے پیش نظر  "کرناٹک میں وقار، احترام، بھائی چارہ ، انصاف اور تکثیر میں وحدت کےلئےکھڑے ہوجائیں اور نفرت کی مخالفت کریں" کا نعرہ دیا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ سنگھ پریوار کے لیڈران کیسری شال تقسیم کرتےہوئے کیمروں میں قید ہوئے ہیں۔ افسران کی طرف بے خوف اور نڈر ہوکر طلبا میں کیسری شال  کی تقسیم سے معاملہ بگڑگیا ہے۔ دلت ، بہوجن طبقے کے غریب طلبا سرکاری کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب لے کر آتےہیں تو انہیں سنگھ پریوار نفرت کی سیاست کےلئے استعمال کئےجانےکی کوششیں واضح ہوگئی ہیں۔ سنگھ پریوار ان غریب طلبا کو نفرت پھیلانے کےلئے استعمال کرتاہے، سنگھ پریوار کے رویہ سے دلت، بہوجن ، آدی واسی  اور اقلیتی طبقات کے طلبا کا مستقبل خطرے میں ہے۔

اس سلسلےمیں ریاست کرناٹک کو اتحاد اور تکثیری تہذیب اور بھائی چارگی کا پیغام دینے کےلئے  بہوتوا کرناٹکا کی طرف سے 12فروری بروز سنیچر کی شام 30-5بجے سے 30-7بجے تک بنگلورو کے موریا سرکل پر موم بتی جلائی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں دلت لیڈر موہن راج، پی یو سی ایل کے سابق صدر پروفیسر راجندرا، جماعت اسلامی کے معاون امیر حلقہ کرناٹک محمد یوسف کنی، اڈوکیٹ میتری ، دلت لیڈر ماولی شنکر، فردوس خانم، اروند وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔


Share: